مقررہ وقت سے دو دن قبل ملتوی ہو گئی پارلیمنٹ کی کارروائی

   

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے مہنگائی کے مسئلہ پر بحث سے بھاگنے کے اپوزیشن حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مالیات اور تخصیص بل پر بحث کے دوران اپوزیشن کو کافی موقع دیا گیا ہے اور اپوزیشن کی درخواست پر ہی بجٹ اجلاس مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوا ہے۔پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے اختتام کے بعد جمعرات کو پارلیمانی امور کے وزیر ارجن رام میگھوال اور وی مرلیدھرن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جوشی نے کہا کہ مہنگائی پر بحث سے بھاگنے کے بارے میں اپوزیشن کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور ناپسندیدہ ، اور قابل مذمت ہے۔