مقروض کسان کی خودکشی

   

پٹلم ۔ 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم پولیس اسٹیشن سب انسپکٹر وجئے کنڈا کی اطلاع کے بموجب کیسری جگدیش نامی کسان عمر 27 سال دھان کی فصل خراب ہونے پر قرض میں مبتلا ہوگیا تھا۔ پٹلم منڈل کے سداپور مضافات کے جنگل میں دلبرداشتہ ہوکر درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ متوفی کی بیوی کیسری شیلجا کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نعش کا پنچنامہ کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے بانسواڑہ گورنمنٹ ہاسپٹل کو منتقل کردیا۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکیاں ہیں۔
کوہیر ٹمریز اسکول کی طالبات کا دسویں جماعت میں صد فیصد نتیجہ
کوہیر ۔ 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل مستقر میں واقع ٹمریز اسکول برائے خواتین میں دسویں جماعت کے صد فیصد نتائج موصول ہوئے ہیں۔ اس موقع پر پرنسپل عالیہ فریدی نے بتایا کہ کوہیر تعلیمی اسکول کے اس سال سالانہ امتحان میں 27 طالبات نے دسویں جماعت کے امتحان میں حصہ لیا تھا۔ جس میں تمام طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں اسکول ٹمریز اسکول ٹاپر کے طور پر نیلوفر فاطمہ اور ششماں نے 9.7 نشانات حاصل کئے ہیں۔ اس موقع پر کامیاب طلباء کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔