ملائشیا میں 519مشتبہ دہشت گرد گرفتار

   

کوالا لمپور،26اگست(سیاست ڈاٹ کام)ملائشیا میں دہشت گردانہ واقعات میں شامل رہے 519مشتبہ لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔وزیر داخلہ ایم یاسین نے پیر کو بتایا کہ یہ گرفتاریاں اس سال جولائی تک کی گئیں۔انہوں نے گرفتار دہشت گردوں کی تفصیل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان میں ملائشیائی اور غیر ملکی شہری شامل ہیں۔سی این اے نے مسٹر یاسین کے حوالے سے کہا کہ ان لوگوں کو ایسی سرگرمیوں میں شامل پایا گیا،جنہیں ہم مجرمانہ قوانین کے ضمن میں دہشت گردی مانتے ہیں۔انہوں نے کہا،‘‘ان لوگوں کو موجودہ قوانین کے نفاذ کے تحت حراست میں لیاگیا ہے۔