ملائم سنگھ یادو کو بعد از مرگپدم وبھوشن

   

نئی دہلی :ہندوستان کے 74ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر 106 ہستیوں کو پدم ایوارڈس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے۔ ان کے علاوہ مغربی بنگال کے دلیپ مہالنوبس کو بھی بعد از مرگ پدم وبھوشن ملا ہے۔ انھوں نے طب کے شعبہ میں بے مثال کام کیا اور او آر ایس کا فارمولہ دیا تھا۔اس مرتبہ پدم ایوارڈ پانے والے جن ہستیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے ان میں 6 پدم وبھوشن، 9 پدم بھوشن اور 91 پدم شری شامل ہیں ۔ اس بار پدم ایوارڈس سے سرفراز ہونے والوں میں 19 خواتین شامل ہیں۔