ملازمتوں کی فراہمی سے حکومت کا تغافل : پرینکا

   

نئی دہلی 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے آج بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ملازمتیں فراہم کرنے کا وقت آتا ہے تو حکومت تغافل برتتی ہے یا پھر یہ کہا جاتا ہے کہ شمالی ہند کے نوجوانوں میں صلاحیت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں اساتذہ کی 2 لاکھ جائیدادں تقرر طلب ہیں ۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے اور وہ شدید دھوپ ہو یا بارش ہو احتاج کر رہے ہیں۔ تاہم جب روزگار فراہم کرنے کی بات آتی ہے تو بی جے پی حکومت تغافل برتتی ہے یا پھر نوجوانوں ہی کو مورد الزام ٹہرایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ شمالی ہند کے نوجوانوں میں صلاحیت نہیں ہے ۔