ملازمت دینے کا جھانسہ خادمہ کی عصمت ریزی

   

حیدرآباد /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر ایک خادمہ کی عصمت ریزی اور مبینہ طور پر بلیک میل کرنے والے شخص کو سنتوش نگر پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے 35 سالہ پربھاکر کو حراست میں لیتے ہوئے آج اس کی طبی جانچ کروائی ہے ۔ جس کے خلاف ایک 33 سالہ خاتون نے شکایت کی جو رکھشاپورم علاقہ سے تعلق رکھتی ہے ۔ یہ خاتون پربھاکر جو ایک چرچ کا پادری بتایا گیا ہے ۔ ایک سال سے شکایت گذار خاتون اس پادری کی والدہ کی خدمت میں تھی گذشتہ ماہ کی 17 تاریخ کے دن پربھاکر اس خاتون کو سرکاری ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر اپنے ساتھ لے گیا اور اس کی عصمت ریزی کے بعد اس کی تصاویر حاصل کرلیا ۔ اور ان تصیوروں کے ذریعہ خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا ۔ پربھاکر نے کسی سے شکایت کرنے کے خلاف بھی خاتون کو انتباہ دیا تھا ۔ یہ شخص شمس آباد علاقہ میں ایک چرچ کا پادری بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پادری کو حراست میں لے لیا اور مصروف تحقیقات ہے۔