ملازمت سے محرومی پر دلبرداشتہ نوجوان کی خودسوزی

   

حیدرآباد 20 اکٹوبر (سیاست نیوز) ملازمت چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودسوزی کرلی۔ سلطان بازار پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ بھرت کمار عرف ٹنکو جو گجراتی گلی سلطان بازار علاقہ کا ساکن تھا، اوبیر میں ڈرائیوری کا کام کرتا تھا۔ چند روز قبل اس کی نوکری چلی گئی تھی۔ اسے ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔ تب سے ٹنکو شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل رات دیر گئے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔