ملازمت کی تلاش میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) ملازمت کی تلاش میں ناکامی کے بعد ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 23 سالہ سائی کرشنا نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق سائی کرشنا حیات نگر علاقہ کا ساکن تھا جو پرکاشم ضلع کا متوطن بتایا گیا ہے۔ یہ نوجوان روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھا اور ملازمت کی تلاش میں تھا۔ روزگار کے حصول میں مسلسل ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع