ملازمین کے پروموشن کا عمل 31 جنوری تک مکمل کیا جائے

   

محکمہ جات کے سکریٹریز کو چیف سکریٹری سومیش کمار کی ہدایت
حیدرآباد: چیف سکریٹری سومیش کمار نے تمام محکمہ جات کے سکریٹریز کو 31 جنوری تک ملازمین کے پروموشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چیف سکریٹری نے آج اس مسئلہ پر تمام محکمہ جات کے سکریٹریز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ملازمین کی ترقی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ کئی جائیدادیں دستیاب ہیں۔ چیف سکریٹری نے مختلف زمروں کے زیر التواء پروموشن کے معاملات کی عاجلانہ یکسوئی کی ہدایت دی اور کہا کہ کسی تاخیر کے بغیر یہ کام مکمل کیا جائے ۔ سکریٹریز اس سلسلہ میں ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹس کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے ۔ جائزہ اجلاس میں جن سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ، ان میں شریمتی رانی کمودنی ، رجت کمار ، رام کرشنا راؤ ، وکاس راج ، سنیل شرما، روی گپتا ، جتیندر ، ایس ایم رضوی ، بی وینکٹیشم ، سندیپ کمار سلطانیہ ، جناردھن ریڈی ، احمد ندیم ، انیل کمار ، نیتو پرساد اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔