ملالہ کی تعلیم نسواں کیلئے اقدامات کی ستائش

   

مکہ مکرمہ : رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی سے سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل نے تعلیم نسواں کے حوالے سے ملالہ یوسفزئی کے کام کوسراہا، ملالہ یوسفزئی نے رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے دنیا بھرمیں تعلیم نسواں کے فروغ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف ہے۔ ملالہ نے انہیں اپنی سوانح حیات’ میں ہوں ملالہ‘بھی پیش کی۔