ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

   

اسلام آباد : پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ایک نجی ایئر لائن کی پرواز سے منگل کی صبح کو اپنے والدین کے ساتھ کراچی پہنچیں۔ اس دوران ان کی حفاظت کے لیے کراچی ایئر پورٹ پر سخت انتظامات کیے گئے تھے۔حکومتی ذرائع کے مطابق سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت پہلے سے ہی جاری کردی گئی تھی اور پولیس کی خصوصی یونٹ انہیں سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ انہیں سخت حفاظتی انتظامات میں دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لے جایا جائے گا۔سمجھا جاتا ہے کہ وہ اپنے ملالہ فنڈ سے بھی سیلاب سے متاثرین کی مدد کا اعلان کریں گی۔