ملایشیا کابینہ کے تین وزراء کا ذاکر نائیک کو ملک سے باہر نکال دینے کا مطالبہ

,

   

کوالالمپور ۔14 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائیشیا کی کابینہ نے چہارشنبہ کے دن اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کو مستقل رہائشی ویزا دینے پر بحث کی ۔ تاہم کابینہ کے تین وزراء نے اس کی سخت مخالفت کی اور انہیں ان کے نسلی بیان ملک سے باہر کردینے کا مطالبہ کیا ۔ کہا جاتا ہے کہ نائیک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملائیشیا میں ہندؤں کو ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں سے زیادہ حقوق حاصل ہیں ۔ مذکورہ تینوں وزراء نے نائیک پر الزام لگایا کہ وہ مسلمانوں اور غیر مسلمین کے درمیان دیوار کھڑی کرنا چاہتے ہیں ۔