حیدرآباد۔/19 مارچ، ( سیاست نیوز)محکمہ انکم ٹیکس نے ایک بار پھر بی آر ایس رکن اسمبلی اور سابق وزیر ملا ریڈی کو نشانہ بنایا ہے۔ ملا ریڈی کالجس میں منیجمنٹ کوٹہ کی سیٹیں زیادہ فیس پر فروخت کرنے کے الزامات کے بعد آئی ٹی حکام اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ حکام کی توجہ اس پر ہے کہ مینجمنٹ کوٹہ کی سیٹیں کتنی فروخت ہوئیں اور فی کس طالب علم نے کتنی فیس ادا کی ہے۔ کالج کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیاہے۔