ملبورن یونیورسٹی کا دہلی میں مرکز قائم

   

نئی دہلی: ملبورن یونیورسٹی نے یہاں دہلی میں اپنے عالمی مرکز کا افتتاح کیا تاکہ ہندوستان میں اپنی خدمات انجام دے سکیں۔ ہندوستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر فلپ گرین کے مطابق ملبورن گلوبل سنٹر دہلی یونیورسٹی کو اپنی وسیع تعلیمی پیشکشوں، جدید تحقیق اورکمیونٹی کے پروگراموں کے قابل بنائے گا۔انہوں نے مرکزسے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔