حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو Scond Chance Home Alwal کا مراسلہ وصول ہوا ۔ جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ واقعات کے بموجب گچی باولی پولیس اسٹیشن کے ذریعے مسلم شخص کو ہوم میں 6-5-2020 کو شریک کیا گیا ۔ طبیعت کی ناسازی کی وجہ ان کا انتقال ہوگیا ۔ ورثا کے نہ ملنے پر ہوم کے عہدہ دار ادارہ سیاست سے رجوع ہوئے ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر سکندرآباد قبرستان میں بعد ادائی فرائض تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا منور حسین نے پڑھائی ۔ سید عبدالمنان ، بشریٰ تبسم نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ محمد عبدالجلیل نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی آمین ۔