ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعش کی تدفین

   

جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو الوال چرچ ہوم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں محمد انور عمر 45 سال جو چرچ ہوم میں زیرپرورش تھے انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی ۔ بعد ادائی فرائض نعش کو سکندرآباد قبرستان میں دفن کیا گیا اس موقع پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے پولیس کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔ جبکہ بشریٰ تبسم نے کہا ادارہ سیاست لاک ڈاؤن کے باوجود تدفین کا سلسلہ جاری رکھا ۔ اللہ پاک ان کے عمل کو قبول فرمائے اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ صوفیہ خان نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ورثاء کو جہاں بھی ہو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔