حیدرآباد 9 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو آر جی آئی ایرپورٹ پی ایس کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 9 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئیں۔ جملہ 10 مسلم نعشوں کو حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا سید عبدالحفیظ امام و خطیب جامع مسجد محمدیہ کشن باغ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مولانا سید خواجہ معزالدین اشرفی، محمد حمیدالدین سماجی کارکن، سید اکرم عیدی بازار، سید زبیر ہاشمی شریک تھے۔ اس موقع پر سکندرآباد کی خاتون بشریٰ تبسم نے کہاکہ نماز جنازہ ہی میں صرف شریک رہنے پر اللہ پاک ایک احد پہاڑ وزن نیکیوں کا ثواب عطا فرماتے ہیں اور کوئی تدفین تک ٹہجائے تو دو پہاڑ وزن نیکیوں کا اجر ملتا ہے۔ قابل مبارکباد ہے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والے جن کے تعاون سے ان کے آخری سفر میں بڑی مدد ملتی ہے۔ سید عبدالمنان، محمد عبدالجلیل، محمد محسن خاں، صوفیہ خاں نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور جناب زاہد علی خاں کی صحت کے ساتھ عمر میں اضافہ فرمائے۔ آمین