ملزمین کو ہتھکڑی لگانے پر حکومت کو ہائی کورٹ کی نوٹس

   

اندرون 6 ہفتے جواب داخل کرنے کی ہدایت
حیدرآباد۔/24 اپریل، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی کی مقامی عدالت نے ملزمین کو ہتھکڑیوں کے ساتھ پیش کرنے کے معاملہ میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکومت اور ڈائرکٹر جنرل پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چیف جسٹر الوک ارادھے اور جسٹس انیل کمار پر مشتمل بنچ نے سینئر ایڈوکیٹ ایل روی چندر کے مکتوب کو مفاد عامہ کی درخواست میں تبدیل کردیا۔ عدالت نے اندرون چھ ہفتے ڈائرکٹر جنرل پولیس، ڈائرکٹر جنرل محابس، ہوم سکریٹری، لاء سکریٹری، کمشنر پولیس حیدرآباد اور کمشنر پولیس سائبرآباد کو جواب داخل کرنے کی مہلت دی ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے 30 مارچ کو کوکٹ پلی جیل میں ملزمین کو ہتھکڑیوں کے ساتھ پیش کرنے کی تصاویر کے ساتھ مکتوب میں شکایت کی ہے۔ مکتوب میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کی گئی اور پولیس نے ہتھکڑی کے ساتھ ملزمین کو پیش کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ روی چندر نے پولیس عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی۔1