دفاعی وکیل کا اقدام سوشل میڈیا پر موضوع بحث
حیدرآباد۔ 21 اکتوبر (سیاست نیوز) ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا معاملہ وکیل کا اقدام اب سوشل میڈیا میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ ملعون رکن اسمبلی کے وکیل کی جانب سے سٹی پولیس کمشنر آنند کو ایک پن روانہ کیا گیا ہے۔ ای کامرس ویب سائٹ کے ذریعہ وکیل نے کمشنر کو پارکرپن روانہ کیا۔ پی ڈی ایکٹ کے معاملہ میں عدالت نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنا جواب داخل کرے جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ 1,650 صفحات پر مشتمل جواب تیار کیا گیا ہے۔ ان صفحات پر دستخط کرتے ہوئے عدالت میں پیش کرنے کے لئے سرکاری وکیل نے عدالت سے وقت طلب کیا جس پر عدالت نے 28 اکتوبر کو اگلی سماعت مقرر کی ہے۔ سرکاری وکیل کے جواب میں ملعون رکن اسمبلی کے وکیل نے پی ڈی ایکٹ پر دستخط کرنے کے لئے کمشنر پولیس کو بذریعہ ای کامرس ویب سائٹ کے ذریعہ پن روانہ کیا اور فوری دستخط کرنے کی درخواست کی۔ وکیل کا یہ اقدام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ ع