ملکاجگیری کے گنیش پنڈال میں آگ 20 موٹر سیکلیں خاکستر

   

حیدرآباد۔/4 ستمبر، (سیاست نیوز ) ملکاجگیری کے وشنو پوری میں واقع مائتری نواس اپارٹمنٹ کے بیسمنٹ میں چہارشنبہ کی صبح گنیش پنڈال میں اچانک مہیب آگ بھڑک اٹھنے کے سبب کم سے کم 4 موٹر کار اور 10 موٹر سیکلیں خاکستر ہوگئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے پتہ چلا ہے کہ پنڈال میں جلائے جانے والے ’ دِیا ‘ کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔

اسکول ٹیچر کے مارنے سے طالب
علم کا ہاتھ ٹوٹ گیا
حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) میر پیٹ کے علاقہ میں ایک اسکول ٹیچر کی مار پیٹ سے کمسن طالب علم کا ہاتھ ٹوٹ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیم ٹیکنو کڈس پلے اسکول میں کل یہ واقعہ پیش آیا جہاں تیسری جماعت کے طالب علم سائی تیجا کو کلاس ٹیچر سجاتا نے بری طرح مار پیٹ کا نشانہ بنایا ۔ اس نے طالب علم کولوہے کی اسکیل سے شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔برہم والدین نے میر پیٹ پولیس میں اس واقعہ کی شکایت درج کرائی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔