ملکارجن کھرگے سے ملاقات کیلئے جگا ریڈی دہلی میں

   

حیدرآباد۔/7ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی جگا ریڈی نئی دہلی میں ہیں جہاں وہ صدر کانگریس ملکارجن کھرگے سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی سیاسی صورتحال اور کانگریس پارٹی کے استحکام پر وہ ملکارجن کھرگے سے بات چیت کریں گے۔ جگا ریڈی نے بتایا کہ پردیش کانگریس کی کمیٹی کو جلد ہائی کمان سے منظوری حاصل ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ میںکانگریس پارٹی ہی ٹی آر ایس کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ٹی آر ایس اور بی جے پی اقتدار کیلئے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا ڈرامہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی نے ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی ہے تو پھر دونوں پارٹیاں کانگریس قائدین کو شمولیت کیلئے ترغیب کیوں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں کوئی داخلی اختلافات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر پردیش کانگریس کے عہدہ پر کوئی بھی رہے وہ پارٹی کے حکم کی تعمیل کریں گے۔ ر

تلنگانہ میں عنقریب عوام سے ملاقات کی مہم شروع کی جائے گی۔ر