ریاض : سعودی حکام کی جانب سے ملکہ الزبتھ کیلئے عمرہ ادا کرنے والے یمنی شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔حراست میں لیے گئے شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ملکہ برطانیہ کی جانب سے عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ پہنچا تھا۔یمنی شخص نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اسے ایک بینر اٹھائے ہوئے مکہ مکرمہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔اس بینر پر لکھا تھا کہ ملکہ الزبتھ دوم کیلئے عمرہ ادا کیا، ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ ملکہ کو جنت میں جگہ دے اور ملکہ کا شمار نیک روحوں میں کرے۔اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اس یمنی شخص کو گرفتار کیے جانے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے مکہ مکرمہ جانے والے زائرین کو بینرز اٹھانے یا نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔