اجودھیا: اترپردیش کے ضلع اجودھیا کے 273۔ملکی پور اسمبلی ریزرو سیٹ سے بی جے پی امیدوار چندربھانو پاسوان نے تقریبا 61639ووٹوں سے جیت درج کی ہے ۔سرکاری اعداد کے مطابق بی جے پی امیدوار چندربھانو پاسوان نے ملکی پور اسمبلی ریزرو سیٹ سے تقریبا 145893 ووٹ حاصل کئے جبکہ سماج وادی پارٹی امیدوار اجیت پرساد نے 84254 ووٹ حاصل کئے ۔ ان میں آزاد سماج پارٹی 5439 ووٹ اور دیگر کو 6755 ووٹ ملے ہیں۔بی جے پی نے ملکی پور میں کامیابی پر عوام سے اظہار تشکر کیا۔