ملکی پور میں مُردوں کے بھی ووٹ ڈالے گئے: اکھلیش

   

انتخابات کے نتائج پر سوالیہ نشان، بی جے پی پر تنقید

لکھنؤ :ملکی پور ضمنی انتخابات پر اکھلیش یادونے سوال اٹھائے ہیں۔ ملکی پور ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی جیت کے چند دن بعد سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ضمنی انتخابات کے انعقاد پر سوالات اٹھائے اور بھگوا پارٹی پر تنقید کی۔ ضمنی انتخاب کے انعقاد پر تنقید کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ان لوگوں کے ووٹ ڈالے گئے جو وہاں موجود نہیں تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جن لوگوں نے نقل مکانی کی یا مر گئے ان کے ووٹ بھی ڈالے گئے۔بی جے پی نے ملکی پور اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں اہم جیت درج کی۔ اس کے امیدوار چندر بھانو پاسوان نے سماج وادی پارٹی کے اجیت پرساد کو 61,710 ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔ یو پی کے سابق چیف منسٹر نے سوال کیا افسران کو ان کی ذات کی بنیاد پر تعینات کیا جائے گا؟‘‘۔2027 میں ہونے والے یوپی اسمبلی انتخابات کے لیے سماج وادی پارٹی کی تیاریوں کے بارے میں ایک سوال پر یادو نے کہا کہ وہ یہ سب کچھ ایک حلقے میں کر سکتے ہیں لیکن 403 حلقوں میں نہیں۔ ہم 2027 کے انتخابات کیلئے اور بھی بہتر طریقے سے تیار ہوں گے۔اس سے پہلے اکھلیش یادو نے بی جے پی پر الزام لگایا تھا کہ وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انتخابی مشینری کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ ایس پی کی شکست کے بعد بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے ملکی پور سیٹ پر عہدیداروں کے ساتھ جوڑ توڑ کرکے انتخابی دھوکہ دہی ہے ۔