ملک ایک مقبول رہنما سے محروم سشما سوراج کو گورنر کا خراج

   

حیدرآباد۔/7 اگسٹ، ( این ایس ایس ) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے بی جے پی کی سینئر لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے انتقال پر شدید صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ راج بھون سے جاری تعزیتی پیام میں گورنر نے کہا کہ سشما سوراج کے انتقال کی اطلاع پر انہیں شدید صدمہ پہنچا اور وہ غمزدہ ارکان خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کے انتقال سے ملک ایک باصلاحیت عوامی رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔