ملک بھر میں شی ٹیم کی منفرد شناخت، پرانے شہر میں مرکز کا عنقریب قیام :کمشنر سٹی پولیس

   

حیدرآباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) خواتین پر جاری مظالم اور ہراسانی کو روکنے میں حیدرآباد سٹی پولیس ملک بھر میں اپنی منفرد شناخت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سٹی کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے کیا۔ انہوں نے آج یہاں شی ٹیم کے قیام کے 7 سالہ تکمیل پر منعقدہ تقریب کو مخاطب کیا۔ انہوں نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تحفظ اور مظالم سے راحت فراہم کرنے میں حیدرآباد نے ملک کے دیگر بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ حیدرآباد قومی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک کا محفوظ ترین شہر شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 7 سال کے دوران شی ٹیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ خواتین اور لڑکیوں میں اعتماد کو بحال کرنے میں شی ٹیم کامیاب ہوئی ہے۔ شی ٹیم کی کارروائیاں اور اقدامات ظلم کا شکار خواتین اور لڑکیوں میں خوداعتماد اور حوصلے کا سبب بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شی ٹیم پرانے شہر کے ساوتھ زون علاقہ میں چہارشنبہ کو دستیاب رہے تاکہ ساوتھ زون کے مسائل حل کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانے شہر کے متاثرہ خواتین کو سیف آباد کا فاصلہ طویل ہوجاتا ہے۔ لہٰذا اب سٹی پولیس نے پرانے شہر میں کارکردگی کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شی ٹیم کی سالگرہ تقریب میں شی ٹیم کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ ع