ملک بھر میں غریبوں کو ماہانہ پنشن ، تلنگانہ سرفہرست

   

حیدرآباد 22 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت غریبوں کو ماہانہ فی کس 2 ہزار 16 روپئے پنشن دے رہی ہے۔ یہ رقم ملک میں بی جے پی اور کانگریس زیر اقتدار ریاستوں میں دی جارہی ماہانہ پنشن سے کافی زیادہ ہے۔ پنچایت راج کے وزیر ای دیاکر راؤ نے اسمبلی میں بتایا کہ راجستھان میں غریبوں کو فی کس 750 روپئے، مہاراشٹرا میں چھ سو روپئے، وزیراعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پانچ سو روپئے، اترپردیش اور پنجاب میں بھی فی کس پانچ سو روپئے پنشن دی جارہی ہے۔