ملک سے غداری پر سعودی شہری کو سزائے موت

   

ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے سعودی شہری عبدالرحمن بن سایر بن عبداللہ الشمری کے خلاف فوجداری کارروائیوں کے ارتکاب پر سزائے موت سنائی۔ ملزم کیخلاف ملک کے ساتھ غداری اور دہشت گردانہ رویہ اختیار کرنے، مملکت کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا۔بیان میں اشارہ کیا گیا ہے کہ مجرم نے جنگی علاقوں میں جانے، دہشت گرد گروپ میں شامل ہونے اور اس میں قیادت کا عہدہ سنبھالنے، جنگی کارروائیوں میں حصہ لینے، دہشت گردی کی کارروائیوں کی مالی معاونت کے علاوہ ملک کے ساتھ غداری جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔