ملک میں اومی کرون کے 100 سے زائد کیسیس ، غیرضروری سفر اور ہجوم سے گریز کا مشورہ

   

نئی دہلی : کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ ملک کی 11 ریاستوں میں 100 سے زائد کیسیس کی اطلاع ہے ۔ مرکزی وزارت صحت نے کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کا مشورہ دیا ہے ۔ وزارت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور ہجوم اور کثیر اجتماعات سے دور رہیں ۔
اومی کرون کے تیزی سے
پھیلنے کا خدشہ: امریکی صدر
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اومی کرون کے امریکہ میں تیزی سے پھیلنے سے متعلق خبردار کیا ہے۔ جوبائیڈن نے تمام امریکیوں کو کوروناویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت دی ہے۔