’’ملک میں بی جے پی کی تانا شاہی‘‘ : ممتابنرجی

   

کولکتہ : مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج کولکاتا میں ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی کے خلاف برلا پلانیٹوریم سے میو روڈ گاندھی مجسمہ تک پیدل مارچ کیا۔ممتا بنرجی نے گاندھی مجسمہ پہنچ کر خطاب کرتے ہوئے ہاتھرس جنسی زیادتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں ہے بلکہ بی جے پی کی تانا شاہی چل رہی ہے۔ دلتوں پر آدی واسیوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ متاثرین سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ لیکن ترنمول کانگریس بی جے پی کی تانا شاہی کے خلاف لڑنے مرنے کیلئے تیار ہے۔کولکاتا میں آج ایک بار پھر اتر پردیش کے ہاتھرس میں پیش آئے اجتماعی جنسی زیادتی کے خلاف ترنمول کانگریس سڑکوں پر نظر آئیں۔ آج خود ممتا بنرجی نے اپنے حامیوں کے ساتھ پیدل مارچ کیا۔