ملک میں تبدیلی کی لہر، عوام حکومت سے بیزار: پائلٹ

   

نینی تال: راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے کہا کہ ملک میں آج تبدیلی کی لہر ہے ۔ لوگ مودی حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ پائلٹ آج ہلدوانی میں کانگریس امیدوار پرکاش جوشی کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام بی جے پی کے راج سے بیزار ہیں اور اب تبدیلی چاہتے ہیں۔ ریاست میں بھی تبدیلی کا ماحول ہے ۔اتنا ہی نہیں انہوں نے کہا کہ بی جے پی مذہب اور ذات کے نام پر سیاست کرتی ہے اور اسی بنیاد پر ووٹ مانگ رہی ہے ۔