ملک میں ویکسین لینے والوں کی تعداد 183.53 کروڑ سے متجاوز

   

نئی دہلی: کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 183.53 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 183 کروڑ 53 لاکھ 90 ہزار 499 افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے ۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایک ہزار 259 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد گھٹ کر 15 ہزار 378 رہ گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.04 فیصد ہے ۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.27 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک ہزار 705 مریض جان لیو ا وبا سے شفایاب ہوئے ۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 85 ہزار 534 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.75 فیصد ہے ۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ لاکھ 77 ہزار 559 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 78 کروڑ 79 لاکھ 32 ہزار 913 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔