ملک میں چاول کی ریکارڈ پیداوار ہوگی:یوایس ڈی اے

   

نئی دہلی: اقوام متحدہ کے محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے ) نے ہندوستان میں بوائی کا رقبہ بڑھنے سے رواں مارکیٹنگ سال میں چاول کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے ایک فیصد بڑھ کر ریکارڈ 13.9 کروڑمیٹرک ٹن تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا ہے ۔یو ایس ڈی اے نے بدھ کو اپنی پیشین گوئی میں کہا کہ ہندوستان کے مارکیٹنگ سال 2024-25 کے چاول کی پیداوار کا ریکارڈ 13.9 کروڑمیٹرک ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے ، جوگزشتہ ماہ سے معمولی اضافہ اور گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے ۔ اندازہ ہے کہ کٹائی والا رقبہ ریکارڈ 4.85 کروڑ ہیکٹر تک پہنچ جائے گا، جو گزشتہ ماہ سے ایک فیصد اور گزشتہ سال سے تقریباً دوفیصد زیادہ ہے ۔ تاہم، پیداوار کا تخمینہ 4.30 ٹن فی ہیکٹر لگایا گیا ہے ، جو پچھلے مہینے اور پچھلے سال کے مقابلے میں قدرے کم ہے ۔رپورٹ کے مطابق کپاس کے مقابلے زیادہ پیداوار اور کم لاگت کے امکانات کی وجہ سے کسان چاول کی کاشت کی طرف راغب ہوئے ۔