ملک میں کورونا کے 4.46 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4,46,642 نمونوں کی جانچ کی گئی۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جولائی کو ملک بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے 4,46,642 نموں کی جانچ کی گئی اور اس کے ساتھ ہی اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی کل تعداد 18190382 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا لیباریٹریز کی تعداد 1321 ہوگئی ہے ۔