نئی دہلی ۔ پور ملک میں کورونا ٹسٹ کرانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے ، جس سے کورونا سے متاثر لوگوں کی تعداد کی تصدیق کرنا آسان ہو رہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 2,95,416 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 89.53 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہفتہ کی صبح 7 بجے تک 218.68 کروڑ ویکسین لگائی گئی تھیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے انفیکشن کے 3,805 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4,45,91,112 ہو گئی ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.29 فیصد ہے اور اسی مدت کے دوران کووڈ 19 کے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 1290 کی کمی آئی ہے ، جس کی وجہ سے فعال مریضوں کی تعداد 38293 رہ گئی ہے اور ایکٹیو کیسز کی شرح 0.09 فیصد ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 96 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں اور اب تک پورے ملک میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 40 ہزار 24 ہزار 164 افراد کورونا سے نجات پاچکے ہیں اور اسی دوران کورونا کی وبا سے 14 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔