ملک میں ہنٹر لینڈ دہشت گردی ختم ہوگئی: مملکتی وزیر

   

نئی دہلی: حکومت نے کہاکہ 2020 میں ملک میں ہنٹرلینڈ دہشت گردی صفر کی سطح پر آگئی ہے جبکہ بائیں بازو کی انتہا پسندی 95کے بجائے 23اضلاع تک سمٹ گئی ہے اور گزشتہ ایک سال میں عسکریت پسندوں کے تشدد میں تقریباً 25فیصد کی کمی آئی ہے ۔ داخلہ کے وزیر مملکت نتیا نند رائے نے یہاں لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہنٹرلینڈ دہشت گردی بے قصور لوگوں کو نشانہ بناتی ہے۔ مودی حکومت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے یہ اب تقریباً ختم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 2013میں ہنٹر لینڈ دہشت گردی کے چار واقعات ہوئے تھے جن میں 23لوگوں کی جان گئی تھی۔2020میں اعدادوشمار صفر رہا۔ انہوں نے کہاکہ انتہا پسندی کے واقعات میں 2019کے مقابلے 2020میں 70 فیصد کمی آئی ہے ۔