ملک میں 24 گھنٹے میں 2.5 لاکھ سے زائد کووڈ مریض صحتیاب

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی آنے کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 59 ہزار 107 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 1008 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اس درمیان پورے ملک میں 55 لاکھ 10 ہزار 693 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جمعرات کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 68 کروڑ 87 لاکھ 93 ہزار 137 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اس دوران ایک لاکھ 72 ہزار 433 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز 87 ہزار 682 کم ہو کر 15 لاکھ 33 ہزار 921 پر آ گئے ہیں۔ فعال کیسز کی شرح فی الحال 3.67 فیصد ہے ۔