ملک پیٹ ، تیگل گوڑہ میں پولیس کارڈن سرچ آپریشن

   

حیدرآباد ۔ /15 جنوری (سیاست نیوز) ملک پیٹ کے علاقہ تیگل گوڑہ میں ایسٹ زون پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ آپریشن کیا گیا جس میں پولیس فورس نے گھر گھر تلاشی لی ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ملک پیٹ مسٹر ایم سدرشن کی زیرنگرانی 70 پولیس ملازمین اور 2 سی اے آر ہیڈکوارٹرس کے پلاٹونوں پر مشتمل ٹیموں نے گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران دستاویزات کی عدم موجودگی کی بنیاد پر 30 گاڑیاں ضبط کرلی ۔ اس کارروائی میں پولیس عہدیداروں نے عوام سے تبادلہ خیال کیا اور ان میں احساس تحفظ کو فروغ دینے کی غرض سے پولیس کی جانب سے لا اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر اے سی پی ملک پیٹ سدرشن نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ غیرسماجی عناصر کی سرگرمیوں سے خوفزدہ نہ ہوں ۔