ملک کو چوکیدار کی نہیں قائد کی ضرورت

   

نظام آباد میں منی حج ہاوز کی تعمیر ۔ایم ایل سی کویتا کا اعلان
حیدرآباد۔/22 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے کہا کہ ملک کو چوکیدار نہیں بلکہ ذمہ دار قائد کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں خوشحالی امن و امان قائم ہوسکے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ نظام آباد میں خطاب میںکویتا نے وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بتایا کہ ان کی غلط پالیسیوں سے ملک میں غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی۔ معاشی بحران پیدا ہوگیا، روپئے کی قدر گھٹ رہی ہے، بیروزگاری، اشیائے ضروریہ، پٹرول ، ڈیزل ، پکوان گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا جس سے غریب اور متوسط طبقہ کے عوام بہت زیادہ پریشان ہیں۔ کویتا نے کہا کہ ملک کی تازہ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کیا جس کے بعد قومی سطح پر تبدیلی کی نئی بحث شروع ہوچکی ہے۔ کویتا نے کہا کہ کے سی آر ایک ذمہ دار قائد ہیں جو کوئی بھی کام سیاسی فائدہ کیلئے نہیں عوام کی بھلائی کیلئے کرتے ہیں۔ انہوں نے شادی مبارک اور کلیان لکشمی کے چیکس بھی تقسیم کئے اور کہا کہ یہ اسکیمات کے سی آر کی اختراعی اسکیمات ہیں۔کویتا نے نظام آباد میں مسلمانوں کیلئے منی حج ہاوز تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ن