ملک کیلئے فوج کی قربانی پر بی جے پی کا سیاسی استحصال شرمناک : اُتم کمار ریڈی

   

حیدرآباد یکم مارچ(یواین آئی)فضائی حملوں سے بی جے پی کو زیادہ نشستوں پر کامیابی میں مد د ملنے سے متعلق کرناٹک کے سابق وزیراعلی و کرناٹک بی جے پی کے سربراہ یدی یورپا کے بیان کو تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمارریڈی نے شرمناک قرار دیا ہے ۔مسٹر ریڈی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات میں کامیابی کیلئے مسلح افواج کی بہادری اور قربانی کو بی جے پی کی جانب سے استحصال کرنے کی کوشش کرنا قابل نفرت بات ہے ۔