نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ریاستوں اڈیشہ (پانچ) اور تلنگانہ (پانچ) میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال معاملات میں کمی آئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.94 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔