اوسلو : ناٹو نے کہا کہ وہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور اس معاملے پر اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ناٹو کے ایک اہلکار نے نارویجن پریس کو ناٹو کے سیکرٹری جنرل کے کیبنٹ ڈائریکٹر سٹین جینسن کے بیانات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ “یوکرین روس کو اپنا کچھ علاقہ دینے کے بدلے نیٹو کا رکن بن سکتا ہے”۔”ناٹو کا موقف واضح اور مستقل مزاج ہے۔ ہم یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جس کا اعادہ ناٹورہنماؤں نے جولائی میں ولنیئس سربراہی اجلاس میں کیا تھا۔”انہوں نے مزید بتایا کہ “ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے چاہے اس میں کتنا بھی وقت لگے۔ ہم ایک منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ امن کب اور کن حالات میں حاصل کیا جائے گا، اس کا فیصلہ یوکرین خود کرے گا۔”عہدیدار نے کہا کہ “یہ حقیقت عیاں ہے دوبارہ جنگ نہ ہونے کے لیے سیکیورٹی اقدامات کی ضرورت لا حق ہے۔”ناروے کے ورڈنز گینگ کی خبر کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل کابینہ ڈائریکٹر جینسن نے ایرنڈل شہر میں ایک پینل میں کہا تھا کہ یوکرین روس کو اپنا کچھ علاقہ دینے کے بدلے نیٹو کا رکن بن سکتا ہے۔اخبار کے اس تبصر ے کے نیٹو کی سوچ کی عکاسی کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں جنسن نے کہا کہ”میں یہ نہیں کہتا کہ ایسا ہی ہونا چاہیے۔تا ہم یہ ممکنہ حل میں سے ایک ہو سکتا ہے۔