ملک کی سیاست میں کے سی آر کا قدم مثبت اقدام : کے ٹی آر

   

حیدرآباد 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ایک ٹوئٹ کرکے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر نے 13 سال قبل اپنی زندگی کو داؤ پر لگاکر مرکزی حکومت کو علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل کیلئے مشاورت پر مجبور کردیا تھا۔ تلنگانہ عوام کیلئے آج 9 ڈسمبر کا دن تاریخی اہمیت رکھتا ہے جس پر ٹی آر ایس کیڈر کو فخر ہے۔ کے ٹی آر نے کہاکہ علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل کیلئے گزشتہ 60 سال سے تحریک جاری تھی مگر چیف منسٹر کے سی آر نے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے اور آج ہی کے دن 21 سال بعد ٹی آر ایس قومی جماعت بی آر ایس میں تبدیل ہوگئی ہے۔ انھیں اُمید ہے جس طرح کے سی آر تلنگانہ کو ترقی دینے میں کامیاب ہوئے اسی طرح وہ ملک کو بھی ترقی دیں گے۔ ن