ملک کی 75 فیصد آبادی کووڈ کی دونوں ویکسین لے چکی

   

نئی دہلی : ملک میں 75 فیصد اہل آبادی کو کووڈ کی دونوں ویکسین دی جاچکی ہیں۔اتوار کو ایک ٹویٹ میں یہ جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود من سکھ مانڈویہ نے کہا کہ ملک کی 75 فیصد اہل آبادی کو کووڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا “‘سب کا ساتھ، سب کا پریاس’ کے منتر کے ساتھ، ہندوستان نے اپنی 75 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے ۔