ملک کے کئی ریاستوں میں فلم ”چھپاک“ کو ٹیکس فری کردیا گیا۔

,

   

حیدرآباد: ایسڈ سے متاثرہ لڑکی کے بارے میں بنائی گئی فلم ”چھپاک“ جس میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے حیرت انگیز اداکاری کی ہے اس فلم کو ملک کے کئی ریاست جن میں راجستھان، چھتیس گڑھ، پوڈی چیری شامل ہیں۔ ان ریاستوں نے اس فلم کا ٹیکس معاف کردیا ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش نے دیپیکا پڈوکون آنر میں انٹرنیشنل انڈین اکیڈمی ایوارڈ (آئیفا) فیصلہ کیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں ایوارڈ کی یہ تقریب2000ء کے بعد سے پہلی مرتبہ منعقد کی جارہی ہے۔ یہ تقریب اندور یا بھوپال میں منعقد کی جائے گی۔ چھتیس گڑھ چیف منسٹر نے اس فلم کی کافی تعریف کی۔ انہوں نے عوام پرزور دیا کہ وہ اس فلم کو اپنے افراد خاندان کے ساتھ دیکھیں۔