ملک کے ہر ریلوے اسٹیشن اور ٹرین کوچس میں 2022ء تک سی سی ٹی وی کیمرہ لگایا جائے گا:ریلوے بورڈ چیرمین

,

   

نئی دہلی: ملک کے ہر ریلوے اسٹیشنس اور کوچس میں سی سی ٹی وی نصب کئے جائیں گے۔ انڈین ریلوے نے اس سلسلہ میں سی سی ٹی وی انسٹالیشن کرنے کے لئے بہت جلد ٹنڈرس کیلئے اعلامیہ جاری کریں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین ریلوے بورڈ وی کے یادو نے بتایا کہ تاحال پورے ملک میں 503 ریلوے اسٹیشنس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6,100اسٹیشنس اور 58,600کوچس میں سی سی ٹی وی فوٹیج کے لئے دو ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔