ملک گیر این آر سی شہریت کی نوٹ بندی :پرشانت کشور

   

پٹنہ ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل یو کے نائب صدر پرشانت کشور نے آج ٹویٹ کیا کہ ملک گیر سطح پر این آر سی لاگو کرنے کا نظریہ شہریت کی نوٹ بندی کے مماثل ہے ۔ یہ ایسا این آر سی ہے آپ یہ ثابت کریں کہ اس ملک کے شہریں ہیں ورنہ آپ غیرشہری ہوجائیں گے ۔ اس سے غریب اور کمزور طبقات کے لوگ شدید متاثر ہوں گے ۔ ہمیں اپنے تجربہ سے پتہ چلتا ہے کہ این آر سی ملک میں بحران پیدا کردے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آسام کے شہریوں کی فہرست ہے جس میں 19 لاکھ افراد کے ناموں کو حذف کردیا گیا ۔