ملک گیر سطح پر سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کی مخالفت ضروری :یچوری

,

   

مدورئی17فروری(سیاست ڈاٹ کام )مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی (ایم))کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے لوگون سے ملک بھر میں گھر گھر جاکر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )،قومی شہریت رجسٹر(این آر سی)اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر)کی مخالفت کرنے کی اپیل کی۔ یچوری نے یہاں اتوار کی دیررات ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا،‘‘وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امت شاہ ہمیں ملک مخالف کہہ رہے ہیں اور ہم پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگارہے ہیں۔لیکن یہی وہ لوگ ہیں جو ایک منقسم کٹر ہندوتو ووٹ بینک کو مضبوط کرنے اور بدامنی اور نفرت پھیلاکر ہندوستان کو چوٹ پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔سی پی آئی (ایم)کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہمیں پہلے سازش سے ملک کوبچانے کے لئے متحد ہوکر کام کرناچاہئے اس کے بعد ایک بہتر ملک کی تعمیر کی سمت میں مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے لوگوں سے ایک اپریل س شروع ہونے والے این پی آر کے عمل میں افسران کو کسی بھی قسم کی معلومات اور دستاویز نہ دینے کی اپیل کی ہے ۔دراصل،سی پی آئی (ایم)کی جانب سے سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کے خلاف ایک سے 23مارچ تک ایک ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔مسٹر یچوری نے غیر -بھارتیہ جنتاپارٹی اقتداروالی سبھی 13ریاستوں کے وزرائے اعلی سے این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے ۔