ملیالا منوراما گروپ کے ریاض میتھیوز اے بی سی (ABC)کے نئے چیرمین منتخب

   

تھرواننتا پورم : ملیالا منوراما گروپ کے چیف ایڈیٹر اور ڈائرکٹر جناب ریاض میتھیوز کو 2024-25 کیلئے آڈٹ بیورویو آف سرکولیشن (اے بی سی) کا صدرنشین منتخب کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ جناب ریاض میتھیوز پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے بورڈ میں اگست 2009 ء سے ڈائرکٹر کے فرائض اور 2016-17 میں پی ٹی آئی کے صدرنشین بھی رہے جبکہ مئی 2023 ء تک موصوف نے انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (IPI) میں بطور رکن بھی اپنے فرائض انجام دیئے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ قابل ذکر ہے کہ جناب ریاض میتھیوز نے میری لینڈ یونیورسٹی سے جرنلزم میں ماسٹرس ڈگری حاصل کی اور دی واشنگٹن پوسٹ ، دی واشنگٹن ٹائمز اور کیپٹل نیوز سرویس میں تربیت حاصل کی ۔ یاد رہے کہ ملیالا منوراما گروپ کی پانچ زبانوں میں زائد از 40 اشاعتیں عمل میں آتی ہیں جبکہ ٹیلی ویژن ، ریڈیو ، موسیقی اور سائبر اسپیس کے شعبوں میں بھی اس گروپ کی بیش بہا خدمات ہیں۔