بنگلورو 11 جون ( ایجنسیز) کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے کے خلاف کرناٹک مقننہ سیکریٹریٹ میں شکایت درج کرائی گئی، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کیلئے نامزدگی حلف نامے میں مکمل معلومات فراہم نہیں کیں۔ یہ شکایت سماجی کارکن دینیش کالاہلی نے کی ہے۔ کہا گیا کہ کھرگے کے انتخابی حلف نامے میں بعض لازمی تفصیلات شامل نہیں کی گئیں، جو عوامی نمائندگی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔دینیش کالاہلی کا کہنا ہے کہ امیدواروں کیلئے لازم ہے کہ وہ اپنے نامزدگی کاغذات کے ساتھ حلف نامہ میں مالی حیثیت، مختلف اداروں میں عہدوں، انتظامی اختیارات اور ٹرسٹوں یا تنظیموں سے وابستگی کی تفصیلات ظاہر کریں۔